ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب نامعلوم نعش پائی گئی

بھٹکل ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب نامعلوم نعش پائی گئی

Sun, 13 Jun 2021 11:40:53    S.O. News Service

بھٹکل 13 جون  (ایس او نیوز) یہاں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب  (کے ایس آر ٹی سی بس اسٹینڈ کے بالمقابل) ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے جس کے تعلق سے شبہ ہے کہ  کسی قریبی گاوں سے بھیک مانگنے کےلئے  بھٹکل آیا ہوگا،   55/60 سالہ   اس شخص کی فی الحال شناخت نہیں ہوپائی ہے۔

غالباً سنیچر رات کو یہ شخص متعلقہ جگہ پر سویا ہوگا، اُسی حالت میں موت واقع ہوئی  ہوگی۔ اتوار صبح واقعے کی جانکاری ملی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولس جائےوقوع پر پہنچی اور میونسپل    اہلکاروں کی مدد سے  اسے بھٹکل  سرکاری اسپتال  کے مردہ خانے پہنچایا گیا۔

پولس اس تعلق سے جانچ کررہی ہے۔


Share: